جرائم و حادثات

نیلوفر ہاسپٹل میں آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد۔ شہر کے بچوں کے مشہورنیلوفرہاسپٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق پہلی منزل پر واقع لیاب میں آگ بھڑک اٹھی

 

جس کی وجہہ سے ہاسپٹل کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں دھواں پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہیں پر فائرانجنوں کو طلب کرکے آگ بجھانے کا کام کیا گیا۔

 

آگ لگتے ہی وہاں موجود مریضوں اوران کے رشتہ داروں میں خوف کی لہر دور گئی۔ اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔آگ لگنے کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔

https://x.com/nawababrar131/status/1755223105226653764?s=46&t=DMWp_atyfTlCqriWjhgl9g

متعلقہ خبریں

Back to top button