جنرل نیوز

ضلع نظام آباد کی ہمہ جہت ترقیاتی منصوبوں و فلاحی اقدامات نئے آسرا وظائف کی تقسیم 

  ریاستی وزیر عمارات وشوراع ویمولہ پرشانت ریڈی کا جشن یوم آزادی کی (75) ویں تقریب سے خطاب

نطام آباد 15/اگست ( محمد یوسف الدین خاں/ اردو لیکس ) ضلع نظام آباد کی ہمہ جہت ترقیاتی منصوبوں و فلاحی اقدامات کے لئے بے شمار اقدامات روبعمل لاے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ریاستی وزیر عمارات وشوراع و امکنہ وامور مقننہ ویمولا پرشانت ریڈی نے آج پولیس پریڈ گراونڈ نظام آباد پر منعقدہ جشنِ آزادی کی (75)ویں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوے کیا انہوں نے قومی پرچم لہرایا۔

قبل از ریاستی وزیر پرشانت ریڈی نے پولیس نے پولیس سلامی لی اس موقع پر اپنے خطاب میں ضلع نطام آباد میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے روبعمل لانے جارہے ترقیاتی منصوبوں و فلاحی اسیکمات سے عوام الناس کو واقف کرواتے ہوئے ایک تفصیلی رپورٹ میں مجموعی طور پر احاطہ کرتے ہوئے احاطہ کیا پرشانت ریڈی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جشن آزادی کی (75)ویں سالگرہ تقاریب کو دو ہفتہ تک عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل لاتے ہوئے جذبہ حب الوطنی اور عوام قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے وجرواتسو پروگرام کا انعقاد عمل لائی ہے انہوں نے جشنِ آزادی کی سالگرہ کے موقع پر ضلع کی عوام کو مبارکباد پیش کی انہوں نے مختلف محکموں کی جانب سے روبعمل لانے جارہے پروگرام و اسکیموں سے متعلق نمائش کا مشاہدہ کیا

 

علاوہ ازیں اندلوائی، کمرپلی ، موڑتاڑ ، کستبوربا گاندھی وودیالیہ اور دھرمارام سوشیل ویلفیئر اقامتی اسکول کے طلباء و طالبات نے جذبہ حب الوطنی کے نغموں اور ثقافتی پروگرام کو پیش کیا اس وقت ہلکی ہلکی بارش اور طلباء و طالبات کو کسی قسم کا نقصان نہ ہونے کے لئے پروگرام کو ملتوی کرنے کی تجویز کو ان کی اس بات کو تتتگ انداز کرتے ہوئے ملک سے اپنی اٹوٹ وابستگی کا ثبوت پیش کیا

 

اس موقع پر ریاستی وزیر پرشانت ریڈی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے والے ملازمین کو توصیفی اسناد کے علاوہ حکومت کی جانب سے نئ منطور شدہ آسرا وظائف کے استفادہ کنندگان میں تقسیم عمل لائی اس تقریب میں ضلع پرشید چیرمین ڈی وٹھل راؤ مئیر نیتو کرن ضلع کلکٹر س نارائن ریڈی ،کمشنر پولیس کے آر ناگراجو، آیڈیشنل کلکٹر س بی چندر شیکھر، چترا مشرا ، تمام محکموں کے عہدیداروں، عملہ مجاہدین آزادی عوام اور طلباء کی ایک کثیر تعداد موجود تھی علاوہ ازیں شہر نظام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں، سرکاری اور خانگی اداروں کے علاوہ تعلیمی اداروں میں بھی بڑے پیمانے جشنِ آزادی کی 75 سالگِرہ کا انعقاد عمل لاتے ہوئے قومی ترنگا لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا گیا نوجوانوں کی جانب سے موٹر سائیکلوں پر قومی ترنگے کے ساتھ ریالی نکالی گی اور ایک دوسرے کو یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا شہر کے تمام بازاروں، مکانات پر قومی ترنگا لہرایا اور ملک سے اپنی محبت کا والہانہ ثبوت دیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button