این آر آئی

خلیجی ممالک میں بھی ہر گھر ترنگا _ عظیم الشان یوم آزادی کی تقریبات

عرفان محمد

جدہ _ 15 اگست / ہندوستان کی یوم آزادی کی تقریبات سعودی عرب میں تارکین وطن کی جانب سے منائی گئی۔خلیجی ممالک میں ہر گھر ترنگا ایک خاص توجہ کا مرکز رہا ، ہندوستانی سفارت خانوں کے ساتھ ساتھ کئی کمپنیوں اور لیبر کیمپوں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منائی گئی ۔ جھنڈا لہرانے کا پروگرام خلیجی ممالک میں کوویڈ کی پابندیوں کے بعد ہو رہا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں ہندوستانی سفیر سنجے سدھیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی موثر قیادت کی وجہ سے ہندوستانی قومی پرچم کے احترام میں اضافہ ہوا ہے۔قومی پرچم لہرانے کے بعد انہوں نے کہا کہ قومی پرچم لہرانے والے ، یا ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے سے پوری دنیا میں عزت حاصل کررہے ہیں۔

دبئی میں بحیرہ عرب کے ساحل پر کئی کشتیوں پر ترنگا لہرایا گیا جو ایک پر کشش منظر پیش کررہے تھے ۔ دبئی میں قونصل جنرل امان پوری نے قومی پرچم لہرایا اور صدر جمہوریہ ہند کا خطاب پڑھا۔

 

جگتیال ضلع کے ملا پور منڈل کے دمراج پلی گاؤں کے وڈلا لکشمی نارائن چاری نے کہا کہ تلگو لوگوں کے ساتھ مل کر یوم آزادی منانا خوشی کی بات ہے جو سعودی عرب میں بحیرہ عرب کے ساحل پر ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اسی طرح حیدرآباد شہر کے سی ایچ شیوا ریڈی نے بتایا کہ ریاض شہر میں ان کے گھر پر ہر گھر ترنگا لگا کر وہ کافی خوشی محسوس کررہے ہیں ۔ مغربی گوداوری ضلع سے تعلق رکھنے والے SATA کے صدر Y ملیشم اور حیدرآباد شہر کے مرزا قدرت نواز نے بتایا کہ ہندوستانی قونصل خانہ میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے سے ان میں مزید قومیت کا جذبہ پیدا ہوا ہے

کویت سٹی میں 100 بسوں کو ہندوستانی ترنگے کے رنگوں سے سجا کر یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جب کہ شارجہ میں لیبر کیمپ میں مزدوروں کے حقوق سے متعلق شعور بیدار کیا گیا ۔ قطر، بحرین اور عمان میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button