جنرل نیوز

مسجد زین العابدین مرکز کھمم میں تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر جلسہ _ حضرت مولانا محمد ارشد علی قاسمی اور دیگر کا خطاب

روزہ دار اللہ کو بہت پسندیدہ ہے رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ نے اپنے مقدس کلام قرآن مجید کا نزول کیا رمضان المبارک صبر و غمخواری کا مہینہ ہے رمضان المبارک میں غرباء ومساکین اور محتاجوں کا خاص خیال رکھیں ان خیالات کا اظہار مسجد زین العابدین مرکز کھمم میں منعقدہ ختم قرآن کی مجلس سے مہمان نے خصوصی حضرت مولانا محمد ارشد علی قاسمی حیدرآباد نے کیا

 

مسجد زین العابدین مرکز کھمم میں تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر مولانا ارشد علی قاسمی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا پردیش نے اپنے خطاب میں کہا کہ روزہ دار اللہ کو بہت پسند ہے روزہ کا مطلب صرف بھوکے پیاسے رہنا نہیں ہے بلکہ روزہ کا بنیادی مقصد گناہوں سے توبہ اور اپنے اندر تقوی پیدا کرنے کا نام روزہ ہے ایک روزہ دار کو اپنے روزہ حفاظت کرنا اشد ضروری ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے امت میں بہت سے روزہ دار ایسے ہیں ان کو صرف بھوکے اور پیاسے رہنے کھچ نہیں ملے گا اس لیے کہ روزہ تو رکھا مگر روزہ میں غیبت کی زبان کی حفاظت نہیں کی چھوٹ بولا ایسے روزہ داروں کے روزہ کو اللہ تعالیٰ کالے کپڑے میں لپیٹ کر چہرے پر ماردیں گے اللہ تعالیٰ کو ایسا روزہ دار پسند ہے روزہ میں کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کی ہوں اور زیادہ سے زیادہ نوافل کا اہتمام کرتے ہوئے روزہ میں کثرت سے استغفار کیا گیا ہوں ایسا روزہ دار اللہ کو بےانتہا پسند ہے اور روزہ کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا روزہ دار کو روزہ کا بدلا اللہ تعالیٰ خود عطاء فرمائے گے مولانا نے سامعین پر زور دیتے ہوئے اپنے ولولہ انگیز خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ روزہ دار اپنے اوقات کی حفاظت کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وقت تلاوت کلام پاک اور ذکر و اذکار میں گزارے مولانا نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں غرباء مساکین اور یتیموں اور محتاجوں کی مدد کریں اللہ نے جو مال تمکو دیا اس مال میں سے غرباء کا بھی تعاون کریں مولانا نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ کلام پاک قرآن مجید کے اپنے تعلق کو مضبوط کریں اور قرآن مجید کی کثرت سے تلاوت کریں

 

یہی قرآن مجید روزہ قیامت میں مسلمان کے لئے شفاعت کا ذریعہ بنے گی موجودہ پرفتن دور میں مدارسِ اسلامیہ کا بہر پور تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ دین کے عظیم قلع ہے مولانا محمد سعید احمد قاسمی نے پروگرام کی صدارت کی حافظ محمد جواد احمد نے نظامت کی پروگرام میں کھمم شہر کے علماء و حفاظ کے علاوہ عوام کا کثیر مجمع شریک تھا مولانا ارشد علی قاسمی صاحب کے دعا پر دیر رات اجلاس کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button