تلنگانہ

مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری کے انتقال پر سابق وزیر محمد علی شبیر کا اظہار تعزیت

حیدرآباد _ تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر و کونسل کے سابق اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر نے مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ‌ کے سانحہ ارتحال پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں محمد علی شبیر نے کہا کہ ان کے انتقال نے ملت اسلامیہ کو شدید صدمہ سے دوچارکردیا ہے۔ علم دین کے وفروغ اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کی صیانت کے لیے مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سابق وزیر نے کہا کہ وہ مولانا قبول بادشاہ قادری کو سال 1989 سے اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ پہلی بار آندھراپردیش کابینہ کے وزیر بنے تھے اس دوران مولانا سے ان کی اکثر ملاقات ہوتی تھی مولانا ایک خوش مزاج اور سادگی پسند شخصیت تھی ۔ آخر میں محمد علی شبیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور کمزوریوں سے درگزر فرمائے اور ملت اسلامیہ کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔ اور پسماندگان کے  ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button