جرائم و حادثات

گاڑی سواروں کو بچانے کی کوشش ٹرک الٹ گیا۔ریاست تلنگانہ ضلع عادل آباد میں خوفناک حادثہ۔دلخراش ویڈیو وائرل

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس کا سی سی ٹی وی فوٹیج تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ حادثہ عادل آباد سے چند کلومیٹر دو واقع موضع سیتا گوندی کے پاس پیش آیا۔

 

 

 

ایک تیز رفتار ٹرک برق رفتاری سے گزر رہا تھا کہ ہائی وے پر موٹر سائیکل سوار اچانک سامنے آگئے انہیں بچانے کی کوشش میں ٹرک الٹ گیا، ٹرک کی رفتار بہت تیز تھی جس کی وجہ سے گاڑی سواروں کو بچانے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گیا۔

 

 

 

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ لاپرواہ موٹر سائیکل سواروں کو بچانے کی کوشش میں ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button