جنرل نیوز

”اردو افسانہ: تجزیہ و تنقید“ اردو یونیورسٹی میں ساہتیہ اکادمی کے اشتراک سے قومی سمپوزیم

ملک کے ممتاز افسانہ نگاروں کی شرکت

حیدرآباد۔ 27نومبر۔ شعبہئ اردو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور ساہتیہ اکادمی،نئی دہلی کے اشتراک سے 30نومبر2022 کوایک قومی سمپوزیم بہ عنوان ”اردو افسانہ: تجزیہ و تنقید“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ صدر شعبہئ اردو اور سمپوزیم ڈائرکٹرپروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی کی اطلاع کے مطابق اس سمپوزیم کا افتتاحی اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن کی صدارت میں صبح دس بجے یونیورسٹی کے سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔اس اجلاس میں پروفیسر اشتیاق احمد رجسٹرار اور پروفیسر عزیز بانو بطور مہمان اعزازی شرکت کریں گے۔پروفیسر شمس الہدیٰ کا استقبالیہ خطاب ہوگا اور ساہتیہ اکادمی کی جانب سے ایڈیٹر جناب انوپم تیواری مہمانوں کا خیر مقدم کریں گے۔ سمپوزیم کے تین اجلاسوں میں جناب شفیع مشہدی، جناب سلام بن رزاق، پروفیسر غضنفر، پروفیسر طارق چھتاری، جناب مظہرالزماں خاں، جناب نورالحسنین اور محترمہ قمر جمالی افسانے پیش کریں گے۔پیش کردہ افسانوں کا تجزیہ بالترتیب پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی، ڈاکٹر سید محمود کاظمی، ڈاکٹر گل رعنا، ڈاکٹر محمد زاہدالحق،ڈاکٹر بی بی رضا خاتون، ڈاکٹر اسلم پرویز اور ڈاکٹر حمیرہ سعیدکریں گی۔سمپوزیم کے کنوینر ڈاکٹر فیروز عالم، اسو سی ایٹ پروفیسر، شعبہئ اردو ہیں۔ ادب دوست خواتین و حضرات سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔ سمپوزیم کے تمام اجلاسوں کا راست ویب کاسٹ یونیورسٹی کے یو ٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر کیاجائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button