مبارکباد

نومنتخبہ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی سے نمائندہ اردو لیکس کی ملاقات

نارائن پیٹ : 11 دسمبر (اردو لیکس) نومنتخبہ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی سے آج سی وی آر بھون میں نمائندہ اردو لیکس نیوز نے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ہمارے نمائندہ نے رکن اسمبلی کو اردو لیکس نیوز پورٹل کی کارکردگی سے تفصیلی طور پر واقف کروایا جسے دیکھ کر انہوں نے اردو لیکس نیوز کی کارکردگی کی سراہنا کی اور انہوں نے اردو زبان سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے دادا آنجہانی چٹم نرسی ریڈی ( سابق رکن اسمبلی نارائن پیٹ) کا ذریعہ تعلیم اردو تھا اور وہ اردو زبان میں بڑی مہارت رکھتے تھے انہوں نے بتایا کہ اردو ہمارے گھر میں بولی سنی جاتی تھی اور میں بھی کچھ حد تک اردو بولتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ میں اردو زبان بولنے والوں کی اکثریت پائی جاتی ہے۔ اس موقع پر صحافی محمد سلمان بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button