جنرل نیوز

ایس ای او SIO جگتیال کی جانب سے بیسک اسلامک ٹیسٹ کا انعقاد ۔

الحمدللہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن جگتیال نے چالیس روزہ نماز مقابلہ میں ان ICA اور دوسرے بچے جنہوں نے نمازیں ادا کیں انکے لیے پہلے دوسرے اور تیسرے درجے کے انعامات کے تعین کا ایک اسلامک بیسک نالج ٹیسٹ Islamic Besic Knowledge Test آج بروز اتوار صبح کے اوقات میں رکھا گیا ۔ اس ٹیسٹ کے بعد انعامات 14 اور 15 کو منعقد ہونے والے عظیم الشان ISLAMIC EXPO کے موقع پر جیسکا افتتاح Inauguration انشاءاللہ جناب حامد محمد خان صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ فرمائیں گے۔

 

اسی دن ایک خطاب عام یعنی14 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز مغرب روبی فنکشن ہال میں بعنوان ملک کے موجودہ حالات اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں۔ منعقد ہوگا ۔ اسی میں ان طلباء کے انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ تمام برادران ملت سے ان عظیم الشان پروگرامس سے استفادہ کرنے کی ذمہ داران جماعت اور یس ای او جگتیال نے گزارش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button