انٹرٹینمنٹ

ایک دن میں 200 سگریٹ پیتے تھے امیتابھ بچن

ممبئی: بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن فلمی صنعت میں اپنے 56 سال مکمل کر چکے ہیں۔ ان کی شخصیت ایک سنجیدہ اور مہذب انسان کی مانی جاتی ہے نہ وہ شراب پیتے ہیں نہ سگریٹ نوشی کرتے

 

 

ہیں اور نہ ہی گوشت کھاتے ہیں۔ تاہم یہ تصویر ہمیشہ سے ایسی نہیں تھی۔ ایک زمانہ وہ بھی تھا جب امیتابھ بچن خوب شراب پیتے تھ، سگریٹ نوشی کرتے تھے اور گوشت بھی کھاتے تھے۔ خود امیتابھ بچن نے ایک انٹرویو میں اس کا انکشاف کیا تھا۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ وہ ان تمام عادتوں کو کس طرح مکمل طور پر ترک کر چکے ہیں۔امیتابھ بچن نے کہا "میں اب نہ سگریٹ پیتا ہوں، نہ شراب، اور نہ ہی گوشت کھاتا ہوں۔ اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ

 

 

صرف ذائقے کی بات ہے۔ میرے والد سبزی خور تھے اور والدہ گوشت کھاتی تھیں۔ جیا بھی کھاتی ہیں اور میں نہیں کھاتا۔ میں پہلے گوشت کھاتا تھا یہاں تک کہ شراب اور سگریٹ کا بھی عادی تھا۔ کلکتہ میں تو

 

 

ایک دن میں 200 سگریٹ پی گئی تھیں۔ جی ہاں یہ سچ ہے، 200 سگریٹ۔ مگر ممبئی آنے کے بعد میں نے سب کچھ چھوڑ دیا۔

 

اپنے نرم مزاج کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے بتایا کہ ایک وقت وہ بہت غصے والے ہوا کرتے تھے۔”مجھے نہیں لگتا کہ میں کوئی پُرتشدد شخص ہوں یا اکثر اپنا آپا کھو بیٹھتا ہوں۔ البتہ کالج کے زمانے میں کچھ جھگڑوں میں پڑ گیا تھا بس وہی وقت تھا۔”

 

متعلقہ خبریں

Back to top button