جنرل نیوز

ایس پی دنیش کمار نے عہدہ کا چارج سنبھالا

یومِ تصفیہ میں شامل ہونے کے بعد افسران و ملازمین کو دیں ضروری ہدایت

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) راجدھانی لکھنٶ کے محکمہ انٹلی جنس سے آۓ دنیش کمار سنگھ گزشتہ صبح بارہ بنکی پہنچ کر ضلع پولیس لائن میں سلامی لینے کے بعد ایس پی کے عہدہ کا چارج سنبھالا اور اس کے فوراً بعدوہ ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار کے ساتھ تھانہ زید پور اور سترکھ  تھانوں میں منعقد یومِ تصفیہ میں شامل ہوۓ۔ضلع پولیس لاٸن میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں ہونے والے بلدیاتی اداروں کے الیکشن آزادانہ ومنصفانہ کرانا، خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم کوروکنا ، مافیا اور جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف پولیس کے ذریعہ چلائی جارہی مہم اور زیادہ موثر طریقے سے چلاۓ گی۔ یہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ماتحت سبھی تھانہ انچارجوں کے ملازمین و افسران کوان کا یہ پیغام ہے کہ تھانے میں آنے والے کسی بھی شخص سے حسن سلوک کیا جاۓ ، اس کی پوری بات سنی جاۓ اور اس کے مسئلہ کو جہاں تک ممکن ہو تھانہ اور چوکی پر حل کرلیا جاۓ تا کہ اس کو ہیڈ کوارٹر نہ دوڑنا پڑے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہیڈ کوارٹر آنے والے ہرفریادی سے دریافت کیا جاۓ گا کہ وہ تھانہ گیا تھا یا نہیں، ساتھ ہی تھانہ کے ذمہ داروں سے پوچھا جاۓ کہ فریادی کو تھانہ سے ہیڈ کوارٹر کیوں آنا پڑا۔ راجدھانی لکھنؤ میں سرکل افسر اور مختلف اضلاع میں اڈیشنل ایس پی رہنے والے دنیش کمار نے بتایا کہ انہیں آٸی پی ایس ایوارڈ ہونے کے بعد بطور ایس پی ان کی پہلی تعنیاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button