“سنرجی آرٹ ھب ریاض” میں سفیر فرانس کی آمد و سرگرمیون کی ستائش
ریاض ۔ کے این واصف
اعلیٰ درجہ کے آرٹ (پینٹنگ) کی تعلیم، ترقی و ترویج مین سرگرم “سنرجی آرٹ ھب” کا سفیر فرانس برائے سعودی عرب Ludovic Pouille نے دورہ کیا۔ وہ خود بھی آرٹ کے بڑے قدردان ہیں۔ قلب شہر علیا (الموسی سنٹر) میں واقع یہ آرٹ ھب کی بانی و ڈائریکٹر مسز عالیہ الدیب اور اس سنٹر کی ایک اہم رکن مسز صبیحہ مجید صدیقی نے سفیر فرانس اور ان کی اہلیہ استقبال کیا۔
مسز عالیہ نے سنرجی ھب کی سرگرمیوں اور ھب حاصلہ کامیابیوں کی تفصیلات سے مہمانون کو واقف کرایا۔سفیر فرانس نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا یہاں ماہر فنکاروں کی نگرانی میں اسکلپچر، پینٹنگ وغیرہ سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والوں کی تربیت و رہنمائی کی جاتی ہے۔
سفیر فرانس نے سنرجی نمائش ھال مین آویزان پینٹنگس کی ستائش کی۔ وہ مسز صبیحہ مجید کی بنائی پینٹنگس سے بیحد متاثر ہوئے۔ مسز صبیحہ کا تعلق ہندوستان سے ہے۔
وہ ایک طویل عرصہ سے اپنے شوہر ایاز صدیقی (جو خود بھی ایک نامور آرٹسٹ ہین) کے ہمراہ ریاض مین مقیم ہین۔ صبیحہ کا تعلق راجستھان کے ایک معروف آرٹ گھرانے سے ہے۔ وہ معروف آرٹسٹ ڈاکٹر عبدالمجید و مسز راشدہ مجید کی ساحبزادی ہیں۔ انھون نے جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے گریجویشن (BFA) کیا ہے۔
صبیحہ سنرجی ھب میں آرٹ کی عملی تربیت اور لکچرس بھی دیتی ہیں۔ سنرجی ھب اپنے ھال میں مسلسل بنیاد پر فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کرتا ہے۔ سنرجی ھب کے اراکین ادارے کے ذریعہ دنیا مین منعقد ہونے والی بڑی پینٹنگس اگزیبیشن میں حصہ لیتے ہیں۔