نیشنل

مہاراشٹرا میں مراٹھا برادری کو 10 فیصد ریزرویشن کی منظوری

ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے مراٹھا کوٹہ پر کمیشن کی رپورٹ کو قبول کر لیا ہے اور برادری کو تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں 10 فیصد ریزرویشن کی سفارش کرنے والے مسودہ بل کو منظوری دے دی ہے۔

 

مہاراشٹر اسٹیٹ بیک ورڈ کلاس کمیشن (ایم ایس بی سی سی) کی رپورٹ اور مسودہ بل آج سہ پہر مہاراشٹر مقننہ کے ایک روزہ خصوصی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کا اہم ایجنڈا مراٹھا کوٹہ ہے۔

 

ریٹائرڈ جج سنیل شکرے کی سربراہی میں ایم ایس بی سی سی نے جمعہ 16 فروری کو مراٹھا برادری کی پسماندگی کی جانچ کرنے والی اپنی تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کو پیش کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button