نیشنل

چیف منسٹر آندھراپردیش جگن پر حملہ۔ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی پر حملہ کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں بس یاترا کے دوران وہ جیسے ہی

 

سنگ نگر پہنچے ان پر پتھر سے حملہ کیا گیا۔ چیف منسٹر جب بس کے اوپر سے عوام کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے اسی وقت حملہ کیا گیا۔ یہ پتھر جگن کی آنکھ کے اوپر لگا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو گئے۔ چیف منسٹر کے بازو میں کھڑے ہوئے رکن اسمبلی کو بھی زخم آئے۔

 

ابتدائی طور پر انہیں بس میں ہی طبی امداد پہنچائی گئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button