جرائم و حادثات

حیدرآباد سے جانے والی بس محبوب نگر ضلع میں حادثہ کے بعد شعلہ پوش

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جڑ چرلہ کے قریب بس اور ڈی سی ایم ویان ایک دوسرے سے متصادم ہو گئے جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی بس میں سوار 15 مسافرین زخمی بتائے گئے ہیں۔

 

زخمیوں کو علاج کے لیے محبوب نگر کے گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے پر رونما اس سڑک حادثے کے بعد ٹریفک جام ہو گئی پولیس کی جانب سے ٹریفک کے نظام کو بحال کرنے کا کام کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ حادثہ رات دو بجے کے وقت پیش آیا، معلوم ہوا ہے کہ ریاست آندھرا پردیش کے شری ستیہ سائی ضلع کے دھرما ورم ڈپو کی آر ٹی سی ڈپو کی بس حیدرآباد کے ایم جی بی ایس سے مسافرین کو لے کر اتوار کی رات 12 بجے روانہ ہوئی،

 

بس میں 36 مسافرین سوار تھے، جڑ چلہ منڈل کے بورڈی پلی ٹرننگ کے پاس ڈی سی ایم ویان یوٹرن لینے کے لیے مڑ رہی تھی کہ اسی وقت آر ٹی سی بس اور ڈی سی ایم میں ٹکر ہو گئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ بس میں سوار مسافرین میں زیادہ تر کا تعلق اننت پور اور حیدرآباد سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button