حیدرآباد میں اتوار کو تقریبا 10 سنٹی میٹر بارش _ آج پیر کو ان اضلاع میں دھواں دار بارش کا امکان

حیدرآباد _ 15 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد شہر میں اتوار کو موسلا دھار بارش ہوئی جو رات دیر گئے تک جاری رہی ۔شہر کے یوسف گوڈہ میں سب سے زیادہ 9.8 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مٹوگوڈا میں 8.23، ماریڈپلی میں 7.7 سینٹی میٹر۔ بارش ریکارڈ کی گئی
۔ رنگاریڈی ضلع کے شیری لنگم پلی منڈل کے مادھاپور میں 7.33 سینٹی میٹر اور ملکاجیگیری ضلع کی اپل میں 6.8 سینٹی میٹر، سکندرآباد 6.03 سینٹی میٹر، ملکا جیگری 6 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ریاست کے کئی اضلاع میں درمیانی بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پیر کو 5 اضلاع میں موسلادھار سے شدید بارش کے امکانات ہیں۔ کاماریڈی، میدک، نظام آباد، سنگاریڈی اور وقارآباد اضلاع کے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ عادل آباد، حیدرآباد، کوتہ گوڈم، جگتیال، جے شنکر بھوپال پلی، کریم نگر، آصف آباد، محبوب نگر، منچیریال، میڑچل ملکا جیگری، ملوگو، پداپلی، نرمل، سرسلہ اور رنگاریڈی میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔