نیشنل

کرناٹک میں امیت شاہ کی ریالی میں مسلم نوجوان کی گاڑی کو لوٹ لیا گیا _ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے نقصان کی پابجائی کردی

بنگلور _ یکم مئی ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک میں بی جے پی کی انتخابی مہم کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کی ریلی میں 35 ہزار روپے مالیت کے کولڈ ڈرنکس لے جانے والی مسلم نوجوان کی گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریلی زوروں پر تھی، گاڑی کے مالک سمیر کو بے بسی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 22سالہ سمیر ، جو پانی کی بوتلیں، سافٹ ڈرنکس اور آئس کریم کے ڈبوں کو لے جا رہا تھا،

جمعہ 28 اپریل کو گدگ ضلع کے لکشمیشور میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سیاسی ریلی میں اس کا سامان لوٹ لیا گیا تھا۔ سمیر کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ان سے گزارش کرنے کے باوجود کہ وہ اس کا سامان نہ لوٹیں، ریلی میں شامل لوگوں نے اس کی گاڑی سے کولڈ ڈرنکس لوٹ ۱لیے۔

 

اس واقعہ کے بعد، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا، جو ریالی میں موجود تھے، سمیر کی مدد کی ۔ رکن پارلیمنٹ نے خود ٹیوٹر  پر واقعہ میں ہونے والے نقصان کی پابجائی کرتے ہوئے 35 ہزار روپے سمیر کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔ اور سمیر سے معافی بھی مانگی

متعلقہ خبریں

Back to top button