نیشنل

مسلمانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا بیان سوامی کے خلاف کیس درج

نئی دہلی : مسلمانوں کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کرنے کے متنازعہ بیان دینے پر کمار چندرشیکھرناتھ سوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر بنگلور کی اپرپیٹ پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیائے سمہتا کی دفعہ 299 کے تحت ایک شکایت کے بعد درج کی گئی۔

 

شکایت میں کہا گیا ہے کہ سوامی کا بیان معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہا ہے اور یہ اشتعال انگیز ہے۔ واضح رہے کہ کمار چندرشیکھرناتھ ایک ووکالیگا طبقہ سے تعلق رکھنے والے مہنت ہیں۔ ووکالیگا ایک سماجی اور نسلی گروہ ہے جو بنیادی طور پر ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں پایا جاتا ہے۔ یہ گروہ زرعی پیشے سے منسلک ہے اور تاریخی طور پر کسانوں اور زمینداروں کی

 

حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ ووکالیگا کمیونٹی کرناٹک میں ایک بااثر طبقہ ہے جو سماجی، سیاسی، اور ثقافتی میدانوں میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button