نیشنل

بھوپال میں تبلیغی جماعت کے   عالمی سطح کے چار روزہ اجتماع  کا  آج جمعہ کو نماز فجر کے ساتھ آغاز ہوگیا

بھوپال – مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں   تبلیغی جماعت کے   عالمی سطح کے چار روزہ اجتماع  کا  آج جمعہ کو نماز فجر کے ساتھ آغاز ہوگیا ہے۔ آج 29 نومبر سے 2 دسمبر تک اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

ملک کی مختلف ریاستوں سے جماعت کے افراد کی آمد کا سلسلہ جمعرات سے ہی شروع ہوگیا ۔ بھوپال کی سڑکوں پر ہر جگہ اجتماع کے لوگ نظر آرہے ہیں

 

ہر سال ، بھوپال میں بیرسیا روڈ پر اینٹ کھیڈی کے قریب گھاسی پورہ   میں عالمی تبلیغی اجتماع کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس اجتماع میں ملک کی مختلف ریاستوں بشمول بہار، راجستھان، اتر پردیش، ہماچل پردیش، کشمیر، مہاراشٹر، کیرالہ، تامل ناڈو اور دیگر ریاستوں سے جماعتیں آتی ہیں۔

 

اجتماع کے آغاز کے ساتھ ہی بھوپال کی سڑکوں پر بھیڑ نظر آرہی ہے۔ ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور ایئرپورٹ پر ہر جگہ لوگ نظر آتے ہیں۔ ہر سال تقریباً 10  تا 15لاکھ لوگ اجتماع میں آتے ہیں

 

جب کہ اس بار 20 لاکھ افراد کے آنے کا اندازہ ہے۔ اجتماعات اور لوگوں کے داخلے کے لیے 4 دروازے بنائے گئے ہیں، ان دروازوں سے ہی آمد و رفت ہو رہی ہے۔

 

گھاسی پورہ کے علاقے میں 600 ایکڑ اراضی پر اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 80 ایکڑ پر واش روم اور بیت الخلاء بنائے گئے ہیں۔ اجتماع کے مقام پر 500 چارجنگ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ اجتماع کے مقام پر ہنگامی طبی خدمات کے لیے 40 کیمپ لگائے گئے ہیں

 

۔ یہاں 10 ایمبولینسیں اور 2 بائیک ایمبولینسیں لگائی گئی ہیں۔ ایمبولینسوں کی نقل و حرکت کے لیے چار ایمرجنسی کوریڈور بھی بنائے گئے ہیں۔ پہلی بار بائیک ایمبولینس کا انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button