ضلع حیدرآباد کے بہادر پورہ منڈل میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء کا کیا ڈی ای او حیدرآباد آر،روہنی نے دورہ

تلنگانہ میں آج 12جون سے نئے تعلیمی سال کلینڈرکا آغاز اور اسکولوں کی کشاد گی ضلع حیدرآباد کے بہادر پورہ منڈل میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء کا کیا ڈی ای او حیدرآباد آر،روہنی نے دورہ
حیدرآباد _ 12جون ( پریس ریلیز) ریاست تلنگانہ میں آج 12جون کو نئے تعلیمی سال2025-26 کا آغاز ہوا اسکولوں کی کشادگی عمل میں آئی گورنمنٹ اسکولوں میں بنیادی سہولیات (فرنیچر کھیل کا میدان ،اسکول کے احاطہ کے تحفظ( چار دیواری)،بارش کے پانی کی نکاسی بیت الخلا( واش روم)پینے کا پانی اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم طلبہ وطالبات کومفت (فری )درسی کتب ،کاپیاں یونیفارم دوپہر کا کھانا کے سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ضلع حیدرآباد محترمہ آر،روہنی نے بہادر پورہ زون میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء حیدرآباد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کہا کہ ضلع حیدرآباد میں گورنمنٹ اسکولوں کی تعداد اچھی خاصی ہیں
حکومت تلنگانہ کی جانب سے بہتر انتظامات کئے جا رہے ہیں ،اس موقع پر ضلع مہتمم حیدرآباد محترمہ آر روہنی نے طلبہ وطالبات میں درسی کتب کاپیاں اسکولی یونیفارم اپنے دست سے تقسیم کیا اس تقریب کی صدارت صدر معلمہ مدرسہ ھذا محترمہ ریاست فاروق نے کیا جناب محمد مسعود الدین احمد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری جناب محمد ظہیر الدین جناب اے وجیا کمار ریڈی جناب محمد زعیم الدین کے علاوہ دیگر معلمات بھی موجود تھیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ
تعلیم کے باعث انسان میں حق اور سچ کی پہچان آتی ہے اور انصاف کے دروازے کھلتے ہیں اور با شعور بناتی ہے۔تعلیم انسانی زندگی کا جزوِ لاینفک ہے۔ جس طرح جسم کو زندہ رہنے کے لیے خوراک کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح دنیا میں باعزت اور بامقصد زندگی بسر کرنے کے لیے تعلیم ناگزیر ہے۔ تعلیمی شعور ایک زندہ قوم کی شناخت اور میراث ہوتا ہے، اور جو قوم اس میراث سے محروم ہو جائے، اس کا شمار زندہ قوموں میں نہیں کیا جا سکتا۔ ملی اور سیاسی بیداری بھی تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہے؛ اس کے بغیر یہ محض بے معنی تصورات بن کر رہ جاتے ہیں۔ جو قوم تعلیم سے جْڑی رہے گی، ترقی اسی کا مقدر بنے گی اور کامیابیاں اس کے قدم چومیں گی۔
انھوں نے طلبہ کو ہدایت دیتے ہوئے ہدایت کیا کہ سخت محنت ڈسپلن کے ساتھ پابندی وقت پر روانہ مدرسہ کو آئیں اور اساتذہ ومعلمات کی دی گئی تعلیم کو دلچسپی شوق و ذوق کے کے ساتھ حاصل کریں مجموعی طور پر ضلع حیدرآباد کا سال 2025ایس ایس سی نتیجہ بہتر رہا ہے اس مرتبہ بھی اس بہتر لانے کے لئے ایس ایس سی میں زیرتعلیم طلبہ وطالبات محنت کریں