نیشنل

سابق رکن راجیہ سبھا جناب عبدالصمد صدیقی کا انتقال

حیدرآباد – 21 نومبر (راست)جناب عبد الصمد صدیقی ولد جناب بشیر الدین صدیقی مرحوم ساکن را پچور سابق رکن راجیہ سبھا کا طویل علالت کے بعد حیدر آباد کے ایک ہاسپٹل  میں پیر کی رات  انتقال ہو گیا۔ جناب عبد الصمد صدیقی ایک ماہر تعلیم تھے انہوں نے 1988ء سے 1994 ء تک بحیثیت رکن راجیہ سجا خدمات انجام دیں۔ انہوں نے نیوایجوکیشن سوسائٹی ملت ایجوکیشن سوسائٹی قائم کر کے را پچور اور آس پاس میں کئی تعلیمی ادارے قائم کئے تھے۔ انہوں نے اپنا سیاسی کیریئر جنتا پارٹی سے شروع کیا تھا جو بعد میں جنتا دل میں ضم ہو گئی۔ وہ جنتادل کے جنرل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ جنتادل کی تقسیم کے بعد انہوں نے لوک شکتی پارٹی قائم کی تھی۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر اندرون قلعہ را پچکور میں منگل 22 نومبر کو ادا کی جائے گی اور تدفین را پچور میں ہی عمل میں آئے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button