نیشنل

ارون گوئل کو الیکشن کمشنر بنانے کی فائل سپریم کورٹ میں داخل، ایک ہی دن میں نام فائنل کیسے ہوا؟ جج کا سوال

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں آج پھر الیکشن کمشنر ارون گوئل کے تقرر پرسماعت ہوئی عدالت نے مرکزی حکومت سے کئی سوال کئے۔عدالت نے 23 نومبر کو مرکز سے الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق دستاویزات طلب کیے تھے۔ سپریم کورٹ میں جمعرات کو الیکشن کمشنرس کی تقرری کے عمل سے متعلق دوبارہ سماعت ہوئی۔ مرکز نے تقرری کے عمل سے متعلق فائل عدالت کو سونپ دی۔ فائل دیکھنے کے بعد بنچ نے کئی سوال پوچھے، یہ بھی پوچھا گیا کہ ارون گوئل کا نام ایک ہی دن میں فائنل کیسے ہو گیا؟ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پوچھا کہ وزیر قانون کی جانب سے الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے وزیراعظم کی منظوری کے لیے بھیجے گئے چار ناموں کو شارٹ لسٹ کرنے کے پیچھے کیا معیار تھا؟

متعلقہ خبریں

Back to top button