انٹر نیشنل

ہندوستان میں ٹویٹر بلیو ٹک کیلئے ماہانہ 719روپئے چارج

انٹرنیٹ ڈیسک: ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے  بعض ممالک میں بلیو ٹک کے چارجز کا اعلان کرنے کے بعد اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہندوستان میں بھی چارجز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ چارجز پہلے ہی امریکہ اور برطانیہ سمیت کچھ ممالک میں لاگو ہو چکے ہیں، ہندوستان میں بھی اس کا آغاز کردیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ کچھ صارفین کو بلیو ٹِک چارجز کے بارے میں پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ ہندوستان میں ماہانہ 719 روپے وصول کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس وقت آئی فون صارفین کو بلیو ٹک کیلئے پیغامات روانہ کئے جارہے ہیں مستقبل میں تمام صارفین کو روانہ کئے جاسکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button