جنرل نیوز

کورٹلہ میں 27نو مبر کو سیر ت النبی صلی اللہ علیہ وسلم معلوماتی و مسا بقتی امتحان کا انعقاد

محمد عبد الرحیم صاحب ایس اے میا تھس و کنو نیر سیرت النبی امتحان کی اطلاع کے بموجب   عید گاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام 27نومبر 2022بروزاتوار کنگس گا رڈن فنکشن ہال میں جماعت ہفتم تا ڈگری کے اردو و انگلش میڈیم کے طلبہ کے لیے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم معلوماتی و مسا بقتی امتحان کا انعقاد کیا جارہا ہے امتحان کے اوقات صبح 10تا 12بجے دن رکھے گئے۔ اس امتحان میں دو گروپس بناے گیے ۔جو نیر گروپ

جماعت ہفتم تا دہم کے طلبہ پر مشتمل ہے نصا ب کے طور پر مو لانا غیاث احمد صاحب رشادی کی کتاب، سیرت کوئز،دی گی۔ جس میں انعام أول 5000انعام دو م 3000انعام سوم 2000رکھا گیا ۔ سینیر گروپ انٹر میڈیٹ تا ڈگری کے طلبہ پر مشتمل ہے جس میں ہمارے حضور اور سیرت کوئز دو کتابیں دی گئی۔ انعام أول 7000انعام دوم 5000انعام سوم 3000 رکھا گیا ۔اس کے علاوہ ہر گروپ میں 5تر غیبی انعامات فی کس 500روپے رکھے گئے ۔اور ہر اسکول وکالج کے ٹا پر کو بھی انعام دیا جائے گا

امتحانی پرچہ 60سوالات آبجیکٹو ٹایپ اور 40 مختصر جوابی سوالات جملہ 100سوالات پر مشتمل ہوگا ۔

واضح رہے کہ سوالات کے پرچہ تیاری اور جوابی پرچوں کی جانچ کے لئے شہر کریم نگر کے مولانا مفتی غیاث محی الدین صاحب نائب صدرجمعیۃعلماءضلع کریم نگرکی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔

محترم مولانا محمد عبد الکریم اسعد ی صاحب امام وخطیب مسجد عیدگاہ کورٹلہ نے کہا کہ موجودہ دور کے طلبہ وطالبات میں سیل فون کے غلط استعمال اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں آۓ دن اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔اور نسل نو دین اسلام کی تعلیمات سے دور ہو رہی ہے ایسے میں امت کے طلبہ وطالبات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے واقفِ کروانے اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ان کی زندگیوں کو ڈھالنے کے مقصد سے یہ امتحان کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔

الحمد اللہ اب تک 940 طلبہ نے اپنے ناموں کا  ر جسٹر یشن کروایا ہے۔اور سوسائٹی کے ممبر س انتظامات میں مسلسل سرگرم عمل ہیں۔ مولانا نے تمام اسکولس و کا لجس انتظامیہ اور اولیائے طلبہ سے گزارش کی کہ 27نومبر کے امتحان میں طلبہ کی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button