سید یعقوب علی میموریل حفظ القرآن اکیڈمی و نالج پارک انٹرنیشنل اسکول نظام آباد کے حفاظ کرام کی دستار بندی و تقسیم اسنادات سے مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نائب مہتمم المعہد الاسلامی کا بصیرت افروز خطاب

نظام آباد26 /اگست (محمد یوسف الدین خان) امت مسلمہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ حافظ قرآن بنانے کا عزم کریں قرآن پاک کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں اللہ کے کلام کے ایک” کن” سے دنیا کا وجود اور ایک” کن” سے خاتمہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نائب مہتمم المعہد العالی جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ نے سید یعقوب علی میموریل حفظ القرآن اکیڈمی و نالج پارک انٹرنیشنل اسکول نظام آباد کے زیر اہتمام ( 21) حفاظ کرام طلباء کی دستاربندی وتقسیم اسنادات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
جلسہ کی نگرانی سید ایوب علی چیرمین سید یعقوب علی حفظ القرآن اکیڈمی و نالج پارک انٹرنیشنل اسکول نظام آباد نے کی مفتی عمر عابدین قاسمی نے امت کے کہا کہ کمسن نونہال حفاظ کرام نے قرآن پاک کے صفحات کےنمبرات ، آیات ، پارہ زبانی یاد رکھنے کی ذہانت کو غیر معمول قرار دیا جس کا مقابلہ کسی بھی پیشہ ورانہ تربیت کے حامل تمام شعبوں کے ماہرین میں سے ایک فرد بھی پیش کرنے سے قاصر ہے اللہ کی کتاب کا معجزہ ہےکہ وہ حافظ کرام کے سینوں و دماغ میں محفوظ ہے حافظ قرآن کا درجہ اعلیٰ و ممتاز کا حامل ہے مفتی عمر عابدین کہا کہ علم کا سیکھنا ہر مسلم پر فرض ہے اسلام کسی بھی علوم کو حاصل کرنے پر پابندی نہیں لگائی تاہم دین کی بنیادی تعلیم حاصل نہیں کرنے والا جاہل ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا دینی تعلیم کے مکاتب فکر کا وسیع پیمانے پر اداروں کاقیام عمل میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے مقابل میں دور حاضر میں بے شمار مدارس دینی وعصری تعلیم کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں جو قابل قدر ہے مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نے شرکاء اجلاس کی اجازت سے ڈائریکٹر سید مجیب علی کو "سر سید نظام آباد” کے لقب سے نوازا اور کہا کہ سید یعقوب علی میموریل سوسائٹی کی جانب سے طلباء و طالبات کو عصری ودینی تربیت فراہم کئے جانے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا انہوں نے والدین اور سرپرستوں سے کہا کہ وہ طلباء و طالبات کے مدارس میں داخلوں کے موقع پر اس جانب توجہ منبدول کروائی کہ عصری تعلیم کے اداروں میں دینی علوم کا نظم رہنے پر ہی داخلہ حاصل کریں نہ ہونے کی صورت میں ادارے کے منتظمین کو اس میں اقدامات کرنے کےلئے توجہ مبندول کروائیں
انہوں نے نام نہاد تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لئے رجوع ہونے سے اجتناب کرنے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جن تعلیمی اداروں اسلامی تعلیمات ،تہذیب و تمدن کونقصان پہنچانے کی منصوبہ بند طور بعض عناصر کام کررہے ہیں ان کی آزادانہ فکر سے محفوظ رہ سکیں مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نے کہا کہ آج کے اس پرآشوب دور میں ہر سمت سے اسلام دشمن طاقتوں کی یلغار ہے ان حالت میں مایوسی ہونے کے بجائے اپنی زندگی قران و سنت کی روشنی میں گزارنے پردنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی انہوں نے کہا کہ فلسطین اور غزہ پر عالمی طاقتوں کی یلغار کے باوجود نہتے فلسطینیوں کے جذبہ ایمانی نے اسرائیل و دیگر عالمی طاقتوں کو شکست سے پسپا کردیا انہوں نے کہا کہ ہر فرد اسبات کا عزم کریں کہ اپنی بچوں کو حافظ قرآن بنائیں گے قرآن پاک طاقت و توانائی کا ضامن ہے اور اللہ کی کتاب کی تاٹرہے اس کے احکامات پر عمل آوری کرنے پر دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نے قرآنی آیتوں واحادیث روشنی کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے کہ اس بات کی تلقین کی کہ دنیا و آخرت کی کامیابی اس وقت حاصل ہوگی جب زندگی کو احکامات خداوندی اور نبی کریم صلیٰ علیٰ وعلیہ وسلم کی مبارک سنتوں پر عمل آوری کرتے ہوئے اس کی رضامندی وخوشنودی کے ساتھ گزاریں مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کی آمد کے پیش نظر مرکزی سطح پر تمام عمر سے تعلق رکھنے والے بچوں ، مرد و خواتین کے لئے علحدہ زمروں میں سیرت النبی محمد علی علیہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے کے لئے مختلف عنوانات پر مبنی مقابلہ جات رکھکر بڑے رقمی انعامات فراہم کئے جائے کا علماء و تنظیموں کو تجویز پیش کی انہوں نے کہا کہ شادی بیاہ میں اصراف باعث عذاب ہے جبکہ سیرت النبی کے مقابلہ پر اصراف دنیا و آخرت کے لئے باعثِ اجرو ثواب و حضور صلّی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی محبت کا ذریعہ ثابت ہوگا صدر جلسہ مولانا حضرت خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے جو ملی مصروفیات کے باعث جلسہ میں شرکت نہیں کرسکیں انہوں نے اپنے حاضرین کے لئے صوتی پیغام ارسال کرتے ہوئے دارے کی سرگرمیوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا
حفاظ کرام و منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا نگران جلسہ سید ایوب علی چیرمین سید یعقوب علی حفظ القرآن اکیڈمی ونالج پارک انٹرنیشنل اسکول نے کہا کہ امت کے نونہالوں کی عصری ودینی تعلیم کی ادارے میں تربیت فراہم کی جارہی ہے اور یہ آخرت کے لئے اجر وثواب کا ذریعہ ہوگا مفتی سید اکبر قاسمی نے ادارے کے منتظمین کو ان گرانقدر خدمات کو نیک وافعال قرار دیا سید ایوب علی ، سید مجیب علی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی اور ادراے جات کی ترقی کے لئے دعاؤں سے نوازا قبل از حافظ کرام میں مسابقہ قرآن مجید کا مقابلہ رکھا گیا اس کے لئے تین گروپ حرا گروپ ، ارقم گروپ ، صفہ گروپ تشکیل دیے گئے اس مقابلہ میں حصہ لینے حفاظ کرام سے( 17) سطر ی قرآن مجید سے مولانا مفتی محمد شمیم قاسمی ، مولانا محمد عبدالقیوم شاکر ، مولانا عبدالقدیر حسامی نے سوالات کے جوابات حاصل کئے علاوہ ازیں شرکاء اجلاس میں سے پانچ سوالات کے گئے مولانا مفتی سعید اکبر قاسمی نے حفاظ کرام کو تکمیل قرآن پاک کی سورۃ پڑھایا اور مہمانان خصوصی مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی ، مولانا مفتی سعید اکبر قاسمی ، سید ایوب علی مولانا شیخ اسماعیل عارفی ، مولانا حیدر قاسمی ، مولانا عبدالقدیر حسامی ، سید محمد یحیی ظفر سید مجیب علی نے حافظ کرام کی دستار بندی کی علاوہ ازیں حفاظ کرام نے مختلف عنوانات پر بزبان اربی انگریزی، اردو، ہندی ، تیلگو میں مختصر تقاریر کی اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے دعائیہ نظم متاثر کن انداز میں پڑھی مہمانوں اور اساتذہ کرام جن میں قابل ذکر مفتی محمد احسان الحق عامر قاسمی ناظم ادارہ مفتی ماجد کی شال پوشی و یادگار مومینٹوز پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اس پررونق محفل میں شرکت کرنے والے معززین میں مرزا جاوید احمد بیگ عمری ، ملک معتصم خان خالد مبشر ظفر
عبدالرحمن بازرارہ احمد عبدلحلیم احمد عبدالعظیم عبدالستار امجد، ایم این بیگ زاہد، مرزا افضل بیگ تیجان ، ڈاکٹر سمیع امان ،کے علاوہ حفاظ کرام ، والدین ، سرپرستوں خواتین ، اساتذہ کرام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی مولانا مفتی سعید اکبر قاسمی نے دعا فرمائی اس اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا مفتی احسان الحق عامر قاسمی نے بحسن وخوبی جلسہ کی کاروائی چلائی عارف انصاری نے جلسہ کے انعقاد اور انتظامات میں بہترین خدمات انجام دی سید مجیب علی ڈائریکٹر کریسنٹ گروپ آف انسٹی ٹیوشن و نالج پارک انٹرنیشنل اسکول نظام آباد نے مہمان خصوصی و شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا رات دیر گئے اس پر نور مبارک محفل کا اختتام عمل میں آیا