نیشنل

عتیق احمد اور اشرف کے قتل معاملہ پر رپورٹ پیش کرنے اترپردیش حکومت کو سپریم کورٹ کی نوٹس

نئی دہلی _ 28 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) سپریم کورٹ نے  اترپردیش حکومت سے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کی پریاگ راج کے اسپتال میں 15 اپریل کو ہونے والی ہلاکت پر رپورٹ طلب کی ہے۔  ایڈوکیٹ وشال تیواری کی طرف سے دائر کی گئی مفاد عامہ کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کی ہے

عدالت اعظمی نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ اس واقعہ سے قبل عتیق احمد کے بیٹے کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے بھی  آگاہ کرے۔ کیس  کی سماعت تین ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی۔

 

ایڈوکیٹ وشال تیواری نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ان کی درخواست کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی  تیواری نے اپنی درخواست میں، سپریم کورٹ کے ایک سابق جج کی سربراہی میں عتیق اور اشرف کے قتل کی انکوائری کے لیے ایک آزاد ماہر کمیٹی تشکیل دینے کی خواہش کی۔

 

انہوں نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی جس میں 2017 سے اب تک ہونے والے 183 انکاؤنٹرس کی انکوائری کے لیے ایک آزاد ماہر کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button