نیشنل

بی جے پی لیڈرنے لہرا یا الٹا پرچم۔ ترنگے کی توہین پرمقدمہ درج

نئی دہلی: لکشدیپ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر پر قومی پرچم کی توہین کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر پر قومی پرچم کو الٹا لہرانے کا الزام ہے۔ کل کاواراٹی پولیس نے لکشدیپ میں بی جے پی کے جنرل سکریٹری محمد قاسم ایچ کے کے خلاف قومی پرچم کی مبینہ توہین کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔ ذرائع کےمطابق بی جے پی لیڈر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ الٹے پرچم کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں قومی پرچم کا نچلا حصہ اوپر کی طرف تھا۔ اس پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے بی جے پی لیڈر کو نوٹس دے کرحاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button