تلنگانہ

تلنگانہ کے اسمبلی اسپیکرتیسری مرتبہ کورونا سے متاثر

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کورونا سے متاثرہوگئے۔ سردی بخار کی شکایت پرانھوں نے منگل کی صبح بانسواڑہ میں کوویڈ کا ٹیسٹ کروایا رپورٹ مثبت آئی۔ عالمی وباء سے متاثرہونے کے بعد انھوں نے کچھ دنوں تک آئیسولیشن میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکرنے حالیہ دنوں میں ان سے ملاقات کرنے والوں سے احتیاط برتنے کی خواہش کی ہے اورکسی بھی طرح کی علامات ظاہرہونے پرکورونا کا ٹیسٹ کروانے کی خواہش کی ہے۔ واضح رہے کہ اسپیکراسمبلی تیسری مرتبہ کورونا سے متاثرہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button