اسپشل اسٹوری

طلاق کا جشن ۔اپنے شوہر ریاض سے علاحدگی کے بعد اداکارہ شالینی نے کروایا فوٹ شوٹ

حیدرآباد: ابھی تک آپ نے شادی سے پہلے کے فوٹو شوٹ، برتھ ڈے فوٹو شوٹ، اینیورسری فوٹو شوٹ، پریگنینسی فوٹو شوٹ کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا، لیکن کیا آپ نے کبھی کسی کے بارے میں سنا ہے کہ وہ طلاق کے بعد فوٹو شوٹ کرواتا ہے؟ ہم آپ کو ایسے ہی ایک فوٹو شوٹ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ تامل اداکارہ شالینی نے ایسا کیا ہے، لوگ طلاق کے بعد نروس ہوتے ہیں لیکن اداکارہ نے طلاق کی خوشی میں فوٹ شوٹ کروایا۔ ان کا طلاق کا یہ فوٹو شوٹ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اس تامل اداکارہ نے اپنی طلاق کا جشن مناتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور سرخیاں بٹوررہی ہیں۔ اداکارہ کی یہ تصاویر لوگوں کو کافی حیران کر رہی ہیں اور لوگ سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی ان مختلف تصاویر میں اداکارہ ہاتھ میں شراب کی بوتل پکڑی ہوئی ہیں تو کچھ میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ شادی کی تصویر پھاڑ رہی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ مسکرا رہی ہیں اور ہاتھوں میں طلاق کا بینر پکڑے ہوئے ہے۔اس کے علاوہ ایک تصویر میں وہ اپنی شادی کی تصویر کو کچلتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

ٹی وی اداکارہ شالنی نے شو ‘ملم مالرم’ سے کافی مقبولیت حاصل کی۔ شالنی سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو نظر آتی ہیں۔ شالنی نے تین سال قبل ریاض نامی شخص سے شادی کی تھی، ریاض اور شالینی کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ریا ہے۔

حالانکہ شالنی اب ریاض سے الگ ہو چکی ہے۔ شالنی نے اپنے شوہر پر ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ریاض سے علیحدگی کے بعد شالنی اتنی خوش ہوئیں کہ طلاق کے بعد انہوں نے فوٹو شوٹ کروایا۔

اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شالنی نے لکھا کہ ‘طلاق یافتہ عورت ان تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام کی طرح ہے جو بے آواز محسوس کرتے ہیں۔ بری شادی کو چھوڑنا ٹھیک ہے کیونکہ آپ خوش رہنے کے مستحق ہیں۔ کبھی بھی کم پر بس نہ کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیں، اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری تبدیلیاں کریں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button