مبارکباد
جناب عبدالمجیب پرنسپل جونیر کالج دھنواڑہ کی دختر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کی شادی کی تقریب

محبوب نگر: 17 اکتوبر (اردو لیکس): گورنمنٹ جونیر کالج دھنواڑہ کے پرنسپل جناب عبدالمجیب ( متوطن محبوب نگر ) کی دختر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کا عقد جناب محمد سلطان صاحب (متوطن شادنگر) کے فرزند محمد ثقلین، سافٹ ویئر انجینئر، کے ساتھ یو بی گارڈن فنکشن ہال محبوب نگر میں انجام پایا۔ خطبۂ نکاح مولانا حافظ محمد فاروق بن مخاشن نے پڑھا، جبکہ عروسہ کے چچا مولانا حافظ محمد چاند پاشاہ لیکچرر نے دعا کی۔ نکاح کی کاروائی مولانا حافظ محمد خواجہ فیض الدین نے بحسن و خوبی انجام دی۔
تقریب میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، معزز دینی و علمی شخصیات، اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سے وابستہ عہدیداران و لیکچررز کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے عاقدین کو مبارکباد پیش کی اور خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



