انٹر نیشنل

رسالہ “افسانہ نما” کے چوتھے شمارے کی تقریب رونمائی

ریاض ۔ کے این واصف

اپنی نوعیت کا منفرد رسالہ” افسانہ نما” کے چوتھے شمارے کی تقریب رونمائی 25مئی 2024 کو ریاست چھتیس گڑھ کے شہر درگ کے ہوٹل گارنیٹ میں منعقد ہوگی۔ایڈیٹر افسانہ نما جناب محمود شاہد کے مطابق اس تقریب میں چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی معروف علمی و ادبی شخصیت افسانہ و افسانچہ نویس و تبصرہ نگار اور افسانہ نما کے معاون ڈاکٹر رونق جمال کی پانچ کتابوں کا اجراء بھی عمل میں لایا جائے گا

 

جن میں :
لکشمن کی آنکھیں، چالیس آدمی، مینڈک کی وفا داری، لال کتاب، عید کے دن کا بادشاہ
اور جریدہ اسباق کا ” گوشہُ رونق جمال” شامل ہیں ۔
تقریب میں ملک بھر سے شرکت کرنے والے مہمانان خصوصی کی فہرست میں
جناب ڈاکٹر شہاب افسر خان (مدیر اعلی افسانہ نما، اورنگ آباد ) جناب محمود شاہد(مدیر افسانہ نما، آندھراپردیش ) جناب محمد سراج عظیم (دہلی)، جناب اقبال نیازی (ممبئی)، ڈاکٹر اعظم (بھوپال)، سلطان اختر (شولا پور )، جناب قیوم اثر (جالنا)، جناب وکیل نجیب، جناب غلام ربانی، جناب ریاض کامل اور جناب مشتاق احسن (ناگپور) کے نام موصول ہوئے ہیں۔

 

اس پروقار تقریب کا آغاز شام 6:00 بجے ہوگا۔ منتظمین تقریب نے درگ شہر کے ادب دوست حضرات و دیگر سے شرکت کی گزارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button