تلنگانہ

واٹس ایپ پر تین طلاق دینے والا شوہر عدالتی تحویل میں _ تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں تین طلاق کا پہلا کیس درج

عادل آباد۔19/مئی(اردو لیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ویمنس پولیس اسٹیشن کے سی آئی جی سرینواس نے بتایا کہ عادل آباد مستقر کے "کے آر کے کالونی” کے عبدالعتیق جس نے اپنی بیوی کو تین طلاق دینے کا اعلان کیا تھا، کو ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے۔واضح ہو کہ تین طلاق قانون کے نافذ ہونے کے بعد ہفتہ کو ضلع عادل آباد میں تین طلاق کا پہلا معاملہ درج ہوا ہے۔

 

اپنی بیوی کو ہراساں کرنے کے علاوہ، عبدالعتیق نے ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی اور اس ماہ کی 11 تاریخ کو اس نے واٹس ایپ پر اپنی پہلی بیوی کو تین طلاق کا صوتی پیغام بھیجا تھا۔پہلی بیوی جس کا نام یاسمین بتایا گیا ہے نے پولیس سے رجوع کیا اور ہفتہ کو کیس درج کیا گیا۔

 

ویمنس پولیس اسٹیشن کے سی آئی نے کہا کہ ملزم کو اتوار کو عادل آباد جے ایف سی ایم کورٹ کے جج سوریور منجولا کے سامنے پیش کیا گیا اور اسے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔عتیق کو پہلی بیوی سے دو بیٹیاں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button