نیشنل
کار میں بم رکھ کر اڑادیا جائے گا۔سلمان خان کو پھر جان سے مارنے کی دھمکی

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ کافی عرصہ سے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گروہ کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سلمان خان کو ایک اور دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔ یہ دھمکی ممبئی کے ورلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجی گئی جس میں کہا گیا کہ "سلمان کو گولی مار کر قتل کیا جائے گا، یا پھر اس کی کار میں بم رکھ کر دھماکہ کر دیا جائے گا۔”
دھمکی کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس حرکت میں آ گئی۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے شخص کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔