نیشنل

پیدل حج کے سفر پر روانہ شہاب چتر کو ویزا دینے سے پاکستان کا انکار _پنجاب کے شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کا انکشاف

حیدرآباد _ 3 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) مجلس احرار اسلام ہند کے قومی صدر دفتر میں پنجاب کے شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے الزام لگایا کہ ہندوستان سے حج کی ادائیگی کے لئے پیدل روآنہ ہونے والے شہاب چتر کو پڑوسی ملک پاکستان نے ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہی امام پنجاب نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہندوستان سے پیدل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جا رہے کیرالا کے نوجوان شہاب چتر کو ویزا دینے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان نے نہایت شرمناک حرکت کی ہے،

 

شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہاب چتر نے پیدل سفر حج شروع کرنے سے پہلے پاکستان میں موجود ہندوستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا تھا اس وقت دہلی پاکستان ہائی کمشنر نے کہا شہاب چتر سے کہا کہ آپ اپنا سفر شروع کرد یں کیونکہ ویزا کی معیاد تین ماہ ہوتی ہے اور ابھی کیونکہ اپ کو ہندوستان میں ہی تین ماہ سفر کرنا ہے آپ جب واگھا باڈر کے قریب ہوں گے تو اپ کو ویزا دے دیا جائے گا۔ اور جب شہاب چتر اب  پنجاب سے گزرتے ہوئے سرحد کے قریب پہنچ گئے ہیں تو پاکستان ہائی کمیشن نے ویزا جاری کرنے میں پس و پیش ہورہی ہے گزشتہ 20  دن سے پاکستان ہائی کمشنر شہاب چتر کو پریشان کر رہا ہے اب ان کے سامنے شرائط لگا رہا ہے کہ ہندوستانی حکومت کے شفارتی مکتوب پیش کرنے پر انھیں ویزا جاری کیا جائے گا۔

شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ حد تو یہاں تک ہو گئی کے ابھی تک پاکستان ایمبیسی نے شہاب کا پاسپورٹ تک نہیں لیا، پاکستانی کے سفارتی عہدیدار ایسے پیش آرہے ہیں کہ گویا یہ پیدل حج پر نہیں کسی تقریب کے لئے ویزا مانگ رہے ہوں، شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ پاکستانی عہدیداروں کی اس بے رخی پر شہاب چتر حیران و پریشان ہیں، انہوں نے کہا کہ میری اب تک شہاب چتر سے ملاقاتوں کے درمیان جو بات سامنے آئی وہ یہ تھی کہ اچانک پاکستان ایمبیسی کا اس مقدس سفر کو روکنا کیوں چاہتی ہے

 

شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو شرم آنی چاہئے اسلام کے نام کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ملک میں سے ایک پیدل حج پر جا رہے انڈین مسلمان کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، شاہی امام نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں نے پڑوسی دیش سے کبھی کچھ نہیں چاہا پہلی مرتبہ اپنے ایک ہم وطن دینی بھائی کے لئے مکہ مدینہ جانے کے لئے راستہ مانگا ہے اس میں بھی شہاز شریف کی حکومت اور پاکستان کی ہائی کمیشن انکار کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اجازت نہیں دیتا ہے تو چین کے راستے سے شہاب چتر سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button