نیشنل

دہلی واقعہ کو چیف منسٹرآسام نے بتایا ” لوجہاد ”۔ قانون سازی کا مطالبہ

نئی دہلی: چیف منسٹرآسام ہمنتو بسوا سرما نے گجرات اسمبلی انتخابات کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہندو ایک شادی کرتا ہے تو دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی ایک ہی شادی کرنی پڑے گی۔ ملک میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ ہونا چاہیے۔ملک میں جب ہندو ایک شادی کرتا ہے تو دوسرے مذاہب والوں کو بھی ایک ہی شادی کرنی چاہیے۔ انھوں نے ریالی میں نے یکساں سول کوڈ کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے دہلی میں عاشق کی جانب سے معشوقہ کے قتل کے بعد نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے مسئلہ کو فرقہ وارانہ رنگ دیتے ہوئے کہا کہ آفتاب نامی مسلمان لڑکے نے ایک ہندو لڑکی کے 35 ٹکڑے کر دیئے۔ اس نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر یہ سب کیا۔ وہ دوسری لڑکیوں کو بھی ڈیٹ کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت سے آفتاب ہیں لہٰذا لو جہاد کے خلاف قانون بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button