تلنگانہ

کے سی آر حکومت کی ایکسپائری ڈیٹ ہوچکی ہے۔ پرینکا گاندھی کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: کانگریس قائد پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کے سی آر حکومت نے سماج کے تمام طبقات کو دھوکہ دیا ہے اور ابھی اس حکومت کی ایکسپائری ڈیٹ ہو چکی ہے۔

 

انہوں نے پالہ کرتی میں کانگریس کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی فنڈز اور تقرات کے معاملے میں توقعات کو پورا کرنے کے مقصد سے عوام نے بی آر ایس کو موقع فراہم کیا تھا لیکن حکومت نے ان تمام کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔

 

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ بی آر ایس اور بی جے پی دونوں ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں اور ان دونوں پارٹیوں نے غریبوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ بے روزگاری میں تلنگانہ ملک بھر میں سر فہرست ہے جہاں ایک طرف طلبہ محنت سے پڑھائی کر رہے ہیں

 

وہیں دوسری جانب امتحانی پیپرس لیک کیے جا رہے ہیں،ملازمتیں نہ ملنے کی وجہ سے کئی نوجوان خودکشی جیسا انتہائی اقدام کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button