جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نقلی تعلیمی سرٹیفکٹس کی تیاری کا پردہ فاش۔ خاتون سمیت تین گرفتار

حیدرآباد:حیدرآباد کی رچہ کنڈہ پولیس نے نقلی تعلیمی سرٹیفکٹس کی تیاری کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے ان کے قبضہ سے عثمانیہ یونیورسٹی، جے این ٹی یو یونیورسٹی، کاکتیہ یونیورسٹی، آچاریہ ناگرجنایونیورسٹی کے علاوہ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اورایس ایس سی کے نقلی نقلی سرٹیفکٹس ضبط کئے۔ملزمین کی شناخت 47سالہ ایم آنند کمار، 35سالہ ہیمنت اورشیخ شاہین کے طورپر کی گئی ہے۔ آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے بتایا کہ ملزمین بیرون ممالک جانے کے خواہشند نوجوانوں کو یہ سرٹیفکٹس50تا60ہزارروپئے میں فروخت کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button