جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ڈھائی کروڑ روپئے نقد رقم پکڑی گئی

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ جوبلی ہلز میں قریب ڈھائی کروڑ روپئے پکڑے گئے۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم کارمیں رقم منتقل کرنے والے تین افراد کو گرفتارکرلیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ رقم حوالہ کی ہے۔ پکڑے جانے والوں کے نام اشوک سین، سدھیرکماراوررامو بتائے گئے ہیں۔ پولیس ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے کہ وہ یہ رقم کہاں سے لائے تھے اورکہاں لے جارہے تھے۔ واضح رہے کہ کل ہی پرانا شہرمیں قریب 80 لاکھ روپئے نقد رقم ضبط کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button