جنرل نیوز

میدک کے مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم کا 21 واں جلسہ سالانہ،تکمیلِ حفظِ قرآن وتکمیلِ بخاری شریف کا انعقاد،علمائے کرام کے خطابات،ہزاروں سامعین شریک رہے۔

میدک12مارچ(اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے کہ جسکا جتنا تعلق قرآن سے ہوگا اتنا ہی اللہ تعالیٰ اسے دنیا وآخرت میں کامیاب کرئینگے۔اور جو شخص قرآن اور قرآنی تعلیمات سے انحراف کرئیگا تو یقینََا ایسا شخص خسارہ اٹھائیگا۔ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا محمد عتیق احمد قاسمیؔبانی وناظم جامعہ گلشن خیر النساء نے مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نیو ماڈل اسکول محلہ رحیم آباد میدک کے جلسہ سالانہ تکمیل ِقرآن وتکمیل ِ بخاری شریف کے موقع پربحیثیت ِ مہمان ِ خصوصی شریک ہوکر خطاب کیا۔

 

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ آج دنیا میں جتنی بھی کتابیں ہیں ان تمام کتابوں میں سب سے افضل ترین ااور سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب صرف اور صرف قرآن ِ مجید ہے۔اور یہ قرآن ِ مجید کا اعزاز بھی ہے۔مولانا نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ آج کے زمانے میں لوگ قرآن سے دور ہوتے جارہے ہیں اُس کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں سے برکت بھی اٹھتی جارہی ہے۔جو آدمی قرآن کو اپنا شغف بنائیگا تو اسکےلئے دونوں جہانوں میں کامیابی وکامرانی مضمر ہوگی۔اور جو آدمی قرآن کو پسِ پشت ڈالدیگا تو اسکےلئے یقینََا نقصان کا باعث ہوگا۔اجلاس سے ناظم ِ مدرسہ الحاج حضرت مولانا محمد جاوید علی حسامیؔ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآنِ کریم کے حفظ کی سعادت اللہ تعالیٰ انہیں لوگوں کو عطا فرماتے ہیں جنکا منجانب اللہ انتخاب ہوتا ہے۔اور قرآن کریم کو حفظ کرنا یہ بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔یہ توفیق ہر کسی کے میسر نہیں آتی۔مولانا نے مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم للبنین وللبنات کی کارگزاری سناتے ہوئے کہاکہ اس سال مدرسہ سے جملہ 5 طالبات عالمیت اور 5 طلباء اور 2 طالبات یعنی 7 حفاظِ کرام تکمیل ِ حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔یہ میدک کی عوام کےلئےبہت بڑی خوش آئند بات ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک زمانہ ایسا تھا کہ یہاں ایک حافظ ِ قرآن یا عالم ِ دین کا ملنا دشوار تھا

رمضان کے موقع پر تراویح کی نماز کی ادائیگی کےلئے حفاظِ کرام کو دور دراز مقامات سے لانا پڑ تا تھا لیکن الحمد اللہ آج دینی مدارس کی وجہ سے ہی قلب شہر میں کئی علمائے کرام اور حفاظ ِ کرام موجود ہیں۔مولانا نے اپنے اختتامی کلمات میں کہاکہ مدرسہ چلانے میں ہمارا کوئی کمال نہیں ہے بلکہ یہ سب اللہ کے فضل وکرم اور مخیر حضرات کے تعاون ِ مخلصانہ سے چل رہا ہے۔مولانا نے اپنے اختتام میں تمام معانین اور ذمہ داران ِ مدرسہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر حضرت مولانا محمد شعیب احمد قاسمیؔ استاذ ِ حدیث مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم میں سے ہر شخص کو قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔آئے دن فتنوں کی برسات ہورہی ہے ایسے میں اگر ہمارا تعلق قرآن سے مضبوط ہوگا اور بزرگان ِ دین سے مضبوط ہوگا تو یقینََا ہم کامیاب ہوسکتے ہیں

 

۔اجلاس سے مولانا مفتی محمد عبید الرحمٰن حسامیؔ،استاذ تفسیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں نعمتوں کے متعلق کہاکہ اگر تم نعمتوں پر شکر گزاری کروگے تو میں نعمتوں میں اضافہ کرونگا اور اگر تم ناشکری کروگے تو میرا عذاب بڑا سخت ہے لہذا ہمیں ہر ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر گزاری کرنا چاہئیے۔اجلاس کا آغاز حافظ سید شفیع اللہ حسینی کی قرات اور حافظ محمد ایاز (نابیناحافظ ِ قرآن)کی نعت سے ہوا۔محمد ماجد بن شاہد علی نے دوران ِ جلسہ نعتیہ کلام پیش کیا۔ڈاکٹر مولانا میر عابد اللہ ندویؔ نے جلسہ میں نظامت کے فرائض انجام دئے۔مدرسہ کے طلباء نے والدین کی خدمت کے علاوہ دیگر عناونین پر مکالمات اور تقاریر پیش کئے اور دلچسپ تعلیمی مظاہرہ سے سامعین کو محظوظ کیا۔جلسہ میں مردوزن سامعین کی کثیر تعداد شریک رہی۔مولانا محمد عتیق احمد قاسمیؔ کی رقت انگیز دعاء پر جلسہ کا اختتام  ہوا

متعلقہ خبریں

Back to top button