نیشنل

اور جب بی جے پی لیڈرکی ڈیزائن کردہ ساڑیوں پر ملک بھر کی خواتین آئی اے ایس، آئی پی ایس عہدیداران نے کیا ریمپ واک

نئی دہلی: دہلی میں فیشن ویک منعقد ہوا جس میں ملک کی تمام مشہور خواتین آئی اے ایس عہدیداران نے ریمپ پر واک کیا، 14 مارچ کو نئی دہلی میں آئی اے ایس آفیسرس اسوسی ایشن آف ویمن (آئی اے ایس او ڈبلیو اے) کے زیر اہتمام ‘واک فار اے کاز’ فیشن شو میں ملک بھر کے آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی آر ایس سمیت تقریباً 450 خواتین عہدیداروں نے ریمپ پر واک کیا۔

تمام خواتین افسران 54 طرز کی ساڑیوں میں ملبوس تھیں جنہیں شائنا این سی نے ڈیزائن کیا تھا، جو بی جے پی کی ترجمان بھی ہیں۔ فیشن شو کا انعقاد کینسر کے مریضوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ واک اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ خواتین افسران نے اسے ساڑیوں میں کیا۔ اس شو کا نام ‘واک فار اے کاز’ تھا۔ جس میں کشمیر سے کنیا کماری تک خواتین آئی اے ایس نے واک کیا۔ اس فیشن شو سے جمع ہونے والے فنڈز کا 20 فیصد کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button