تلنگانہ

کریم نگر کیبل برج کا 14 اپریل کو افتتاح

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر گنگولا کملاکر نے کہا ہے کہ کریم نگر میں وہمانیر ندی پر تعمیر کردہ کیبل برج کا 14 اپریل کو افتتاح عمل میں آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عصری ٹکنالوجی کے ساتھ تعمیر کردہ کیبل برج شہر کے لیے سیاحتی مرکز ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس برج پر 6.5 کروڑ کی لاگت سے ڈائنامک لائٹنگ کا کام کیا جا رہا ہے اور سیاحت کے حصہ کے طور پر 14 اپریل سے سیاحوں کو اس بریج کو دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ ابتدائی چند دنوں تک اس بریج پر ثقافتی پروگرامس منعقد کئے جائیں گے اور سیاحوں کو بریج پر وقت گذارنے کیلئے ضروری انتظامات کئے ج رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button