تلنگانہ

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں کتے کے حملے میں زخمی کمسن لڑکی کی موت

کریم نگر _ 18 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ میں کتے کے حملے میں شدید زخمی کمسن  لڑکی کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کریم نگر ضلع کے ماناکنڈور منڈل کے پوچم پلی گاوں میں ایک ماہ قبل ایک 13 سالہ لڑکی کو کتے نے کاٹا تھا۔ اسے مقامی ہاسپٹل میں علاج کروایا گیا۔ تاہم صحت میں بہتری نہ آنے پر  اس کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کیاگیاجہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ریاست کے کئی اضلاع، اور حیدرآباد شہر میں بھی کتوں کے حملے کے واقعات پیش آرہے ہیں ایک ماہ کے دوران کتوں کے حملے سے تین معصوم بچوں کی موت ہوگئی اور درجنوں افراد بشمول بچے زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button