جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بہاری شخص کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے میلاردیو پلی علاقہ میں ایک شخص کا گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ متوفی کی شناخت ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے راجہ پاسوان کے طور پر کی گئی ہے۔

 

 

وہ تین ماہ قبل حیدرآباد منتقل ہوا اور میلاردیو پلی علاقہ میں مقیم رہتے ہوئے خانگی ملازمت کررہا تھا۔دو روز قبل اس کا بعض افراد سے جھگڑا ہوا تھا۔ آج اس کی ‌نعش پولیس کو لکشمی گوڑہ ہاوزنگ بورڈ کالونی میں خون میں لت پت دستیاب ہوئی۔

 

 

کسی نے اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔ مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button