اسپشل اسٹوری

محبت میں اندھی ہونے والی خاتون انجو کی پاکستان سے وطن واپسی

ریاض ۔ کے این واصف

ایک پختہ عمر خاتون کا کسی غیر ملکی سے دام الفت میں گرفتار ہوکر گھر بار چھوڑنا غیر فطری بات نہ سہی تو عام ذہن کے لئے آسانی سے قبول کی جانے والی بات بھی نہیں اور دوسرے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس کا والہانہ خیر مقدم اور نکاح انجام پانا بھی کچھ کم حیرت میں ڈالنے والی بات نہیں ہے۔ خصوصاُ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس سارے واقع کو احکام شرعی کی کسوٹی پر بھی پرکھا گیا؟

 

حالیہ عرصہ کی کہانی سوشل میڈیا پر دوستی کر کے پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے شادی کرنے والی ہندوستانی خاتون انجو واپس اپنے ملک پہنچ گئی ہیں جہاں ان کے بچوں نے اُن سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔انجو رواں برس جولائی میں نصر اللہ سے شادی کرنے کے لیے خیبر پختونخوا پہنچی تھیں۔ اس نے یہاں اسلام قبول کیا تھا۔

 

انڈیا ٹوڈے کے مطابق نصر اللہ سے شادی سے قبل ہندوستان میں انجو اروند نامی شخص کی بیوی تھی اور ان دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔انجو 29 نومبر کو واہگہ بارڈو کے ذریعے واپس ہندوستان پہنچی اور وہاں سے نئی دہلی پہنچی تھیں۔انڈین میڈیا کے مطابق اُن کے دونوں بچے 15 سالہ بیٹی اور چھ سالہ بیٹا راجستھان میں مقیم ہیں اور اُنہوں نے اپنی ماں سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

 

انجو کا جس محلے میں قیام ہے وہاں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور کسی بھی انجان شخص یا گاڑی کو وہاں داخل ہونے ہونے کی اجازت نہیں۔راجستھان کے علاقے بھیواڈی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہانا ہے کہ انجو کے حوالے سے تحقیقات چل رہی ہیں اور کچھ لوگوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو انجو سے بھی سوالات کیے جا سکتے ہیں۔ بتایا گیا کہ انجو سے واہگہ پر پنجاب پولیس اور انٹیلیجنس بیورو کے اہلکاروں نے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

 

انجو جب نئی دہلی پہنچیں تو اُن سے صحافیوں نے پوچھا تھا کہ کیا وہ اب انڈیا میں ہی رہیں گی؟ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں ابھی کچھ نہیں کہنا چاہوں گی۔‘ملک میں گردش اطلاعات کے مطابق انجو ہندوستان میں اپنے سابق شوہر کے ساتھ طلاق کے معاملات نمٹانے آئی ہیں اور اپنے بچوں کو ساتھ پاکستان لے جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انجو کے سابق شوہر سے جب انجو کی انڈیا آمد کے حوالے سے پوچھا گیا تو اروند کا کہنا تھا کہ مجھے اس کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے میں دلچسپی نہیں۔واضح رہے کہ اروند سے انجو کی اب تک رسمی علحیدگی یا طلاق نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button