جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دن دہاڑے چھوٹے بچے پر قاتلانہ حملہ۔ واردات کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

حیدر آباد: حیدرآباد میں سرعام ایک آٹو ڈرائیور نے چھوٹے بچے کا پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔ یہ واقعہ کل جگت گیری گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں دن دہاڑے پیش آیا۔ چھوٹا بچہ اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ ایک آٹو ڈرائیور وہاں پہنچا اور اس نے بچے کو زمین پر پٹخ کر ریزر بلیڈ سے اس کا گلا کاٹ دیا

 

 

جس کے ساتھ ہی بچہ گر پڑا اور حملہ آور وہاں سے چلا گیا۔ مقامی افراد نے زخمی بچے کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا۔یہ وحشیانہ واردات دیکھ کر مقامی افراد لڑکے کی چیخ و پکار پر اسے بچانے کے لیے پہنچ رہے تھے کہ آٹو ڈرائیور وہاں سے فرار ہو گیا۔ قاتلانہ حملے کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

 

 

اس دل دہلا دینے والے واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اس نے بچے پر حملہ کیوں کیا ان کے درمیان کیا رشتہ ہے اس بات کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button