این آر آئی

ادبی فورم (آئی ایف سی) کے زیر اہتمام دو تصانیف کی رسم اجرا و ادبی نشست

ریاض ۔ کے این واصف
تعمیری و اصلاحی ادب کی نمائندہ تنظیم “انڈین فرینڈز سرکل ادبی فورم ریاض” نے سعودی یوم الوطنی کے موقع پر جمعہ کے روز ریاض میں اعلی پیمانے پر تقریب رسم اجرا کا اہتمام کیا۔ اس محفل میں نامورادیب و شاعر طاہر بلال کے شعری مجموعے “خوشبو کا کاروبا” اور معروف افسانہ نگار محترمہ ناہید طاہر جہانیہ کے افسانون کا مجموعہ “چاند تیسری شب” کی رسم اجرا ممتاز دانشو، ادیب و نقاد ڈاکٹر سلیم خاں کے ہاتھون انجام پائی۔
تصانیف کی رسم اجرا کے علاوہ ادبی فورم نے حسب روایت ایک نثری و شعری نشست بھی منعقد کی۔ نثری حصہ میں ممتاز افسانہ نگار تنویر تماپوری نے “قانون” اور “کیبنٹ نمبر 43” کے عنوان سے دو افسانچے، راقم نے ایک انشائیہ، طاہر بلال نے اپنی بیگم ناہید طاہر کا افسانہ “شب دیجور” پیش کیا۔ خواجہ مسیح الدین ابو نبیل نے تصانیف “خوشبو کا
کاروبار “ اور “چاند تیسری شب کا” پر تجزیہ پیش کیا۔
اس تقریب کا آغاز نو عمر قاری یوسف بن دانش ممتاز کی قراُت کلام پاک سے ہوا۔ جبکہ شعری نشست کی ابتداُ جمیل احمد اکولوی نے نعت مبارکہ سے کی۔


صدر محفل ڈاکٹر سلیم خاں نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ کسی بھی ملک میں غیر جانبدار عدلیہ امن اور ترقی کا ضامن ہوتے ہیں۔ یہ بات انھوں نے تنویر تماپوری کے افسانچہ “قانون” کے حوالے سے کہی۔ ڈاکٹر سلیم نے مزید کہا کہ جب سماج میں توازن بگڑتا ہے تو عدلیہ سے رجوع ہوتے ہیں۔ یہ مظلوم کے لئے آخری در ہوتا ہے۔ انھوں نے حالیہ عرصہ میں ملک کی عدلیہ کی جانب سے کئے گئے کچھ غیر اطمینان بخش فیصلوں کی طرف اشارے بھی کئے۔ ڈاکٹر سلیم نے دیگر تخلیق کاروں کی کاوشوں پر بھی سیر حاصل تبصرے کئے۔ طاہر بلال اور ناہید طاہر کے کتابون ستائش کرتے ہوئے انھون نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئیند بات ہے ایک ہی چھت کے نیچے دو قلمکار اپنی ذاتی مصروفیات کے ساتھ ادب کی خدمت بھی کررہے ہین۔ ڈاکٹر سلیم نے طاہر بلال اور ناہید بلال کی کاوشوں کو “ڈبل انجن کی سرکار” سے تعبیر کیا۔
شعری نشست کی صدارت ادیب و شاعر ابو نبیل خواجہ مسیح الدین نے کی۔ اس محفل مین جن شعرا حضرات نے اپنا کلام پیش کیا ان مین عبدرالرحمان عمری، دانش ممتاز، سعید اختر آعظمی، منصور قاسمی، اکرم علی اکرم، ضیا عرشی، حسان عارفی، محمد صابر، سہیل اقبال، منصور محبوب، الطاف شہریار، طاہر بلال اور ابو نبیل خواجہ مسیح الدین شامل تھے۔
کسی بھی ادبی محفل کو ابتداُ تا آخر باندھے رکھنا، اس کو پر اثر فقرون اور برجستہ اشعار سے دلچسپ بنائے رکھنا یہ ناظم محفل کی ماہرانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح اس محفل کے کامیاب انعقاد کا سہرا بھی حسان عارفی کے سر جاتا ہے۔
خیام رسٹورنٹ کے ھال مین منعقد اس تقریب مین ادب دوست حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طاہر بلال کے ھدیہ تشکر پر یہ محفل اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button