جرائم و حادثات

حیدرآباد، روڈی شیٹرقتل واقعہ کے ملزمین گرفتار۔ بھانجی کا شوہرہی قاتل نکلا

حیدرآباد: بہادرپورہ پولیس نے روڈی شیٹرکے قتل کی واردات میں ملوث گروہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ ان کے پاس سے مہلک ہتھیاراوراسلحہ ضبط کرلیا گیا۔ ڈی سی پی ساوتھ زون سائی چیتنئہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 14 تاریخ کو راجندرنگرپولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹرمنورخان کا حسن نگرچوراہے کے پاس مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

اس معاملہ میں مقتول کے بھانجہ داماد جابرساکن چندرائن گٹہ اواس کے ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ جاب،رمقتول منورخان کا بھانجہ داماد بتایا گیا ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ محمد جابربھی روڈی شیٹر ہے اس کا اپنی دوسری بیوی سے حالیہ دنوں میں جھگڑا ہوا جو کہ منورخان کی بھانجی بتائی گئی ہے۔ جھگڑے کے دوران جابرکو اس کی بیوی نے بتایا تھا کہ وہ اس کی شکایت اپنے ماموں سے کردے گی جس پرجابرنے ماموں کو ہی راستہ سے ہٹادینے کا انتباہ دیا تھا۔ بعد ازاں اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکرمنورخان کا قتل کردیا۔

ڈی سی پی کےمطابق قتل کی اس واردات میں ملوث جابرساکن چندرائن گہ کے علاوہ اس کے ساتھیوں راہل راجو متوطن مہاراشٹرا، محمد عمرخان ساکن پہاڑی شریف، محمد عثمان ساکن پہاڑی شریف،محمد عمران ساکن راجندرنگر اور محمد قادر ساکن پہاڑی شریف کو گرفتارکرلیا گیا۔ ان کے پاس سے 4 خنجر، دو دیسی ساختہ پستولم 6 کارتوس، 2 نکل پہنچ اک آٹو ایک موٹرسائیکل اور6 موبائیل فونس ضبط کرلئَ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button