این آر آئی
خواجہ نظا م الدین ٹی پی سی سی این آر آئی سیل قطر کنوینر مقرر
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے خواجہ نظام الدین کو ٹی پی سی سی این آر آئی سیل قطر کا کنوینرمقررکیاگیا ہے۔ خواجہ نظام الدین تلنگانہ ویلفیر اسوسی ایشن قطرکے چیئرمین کے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں۔
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے قطر کا کنوینرمقرر کرنے پر اظہارتشکر کیا۔ وہ قطرمیں پچھلے دس سال سے این آرآئیز اور لیبر طبقہ کے فلاح وبہبود کیلئے شب وروز مصروف ہیں
۔ حال ہی میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے مختلف تنظیموں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے گلف کام میں کرنے والے تلنگانہ کے باشندوں کیلئے ایک جامع پالیسی کی تیاری اور خصوصی بورڈ قائم کرنے کااعلان کیاتھا۔ خواجہ نظام الدین کو قطر کا کنوینرمقررکئے جانے پراین آرائیز کی مختلف تنظیموں اوراداروں نے مبارک باد پیش کی ہے۔