جرائم و حادثات

زہریلا انجکش دے کرقتل، تلنگانہ میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ

کھمم: اجنبی شخص کو اپنی بائیک پر لفٹ دینا ایک شخص کو مہنگا پڑا، اجنبی جے زہریلا انجکشن دے کرموٹرسائیکل سوار کا ہی قتل کردیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کے مدی گُنڈہ منڈل میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق بوپارم گاوں سے تعلق رکھنے والے 55سالہ شیخ جمیل،اے پی کے گندرائی گاوں میں اپنی بیٹی سے ملاقات کیلئے اپنی بائیک پر جارہے تھے۔جب وہ ولبھ بھائی گاوں پہنچے تو ایک اجنبی جو منکی کیپ پہنا ہواتھا نے ان سے لفٹ مانگی۔

شیخ جمیل نے اس اجنبی کو اپنی بائیک پر بٹھادیاتاہم اسی دوران اس اجنبی نے شیخ جمیل کو زہربھرا انجکشن دیدیاجس کے بعد وہ گاڑی سے کود کر فرارہوگیا۔شیخ جمیل نے اپنے رشتہ داروں کو فون کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔زہر کے ان کے جسم پر اثر کرنے کے سبب وہ بے ہوش ہوگئے۔مقامی افراد جنہوں نے ان کو سڑک کے کنارے گراہوا پایا، ان کو فوری طورپرولبھ پرائمری ہیلت سنٹر منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد ان کو مردہ قراردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button