نیشنل
ٹرین ٹکٹ ریزرویشن سے متعلق ریلوے بورڈ کا ایک اور اہم فیصلہ

نئی دہلی ۔ریلوے بورڈ نے ریزرویشن کے طریقہ کار سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ اب سے عام ریزرویشن ٹکٹوں کے لیے بھی آدھار تصدیق (آدھار ویریفکیشن) لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ابتدائی 15 منٹوں کے دوران صرف وہی صارفین جو آدھار سے تصدیق شدہ ہوں آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ یا سرکاری ایپ کے ذریعے ٹکٹ بُک کر سکیں گے۔ فی الحال یہ اصول صرف "تتکال” بُکنگ پر لاگو ہے
لیکن اب اسے یکم اکتوبر سے عام ریزرویشن پر بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔